ملتان( کرائم رپورٹر) ملتان پولیس میں الیکشن کے لئے سپیشل پولیس بھرتی کے مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود ایس پیز لسٹیں جمع نہ کرواسکے۔ سپیشل ڈیوٹی کے لئے نوجوان پولیس اہلکاروں کی عدم دلچسپی افسران پرانی رضا کاروں والی لسٹوں پر اکتفا کرنے لگے۔ پچھلی بار بھی رضا کاروں کو تنخواہ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چند تھانوں میں نئی درخواستوں کے علاوہ پرانے رضاکاروں کے نام ہی مرتب کرکے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن ڈیوٹی، سپیشل پولیس بھرتی، ایس پیز لسٹیں جمع نہ کراسکے، پرائی لسٹوں پر اکتفا کرنے کا فیصلہ
Jul 08, 2018