لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما و جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،عمران خان آصف علی زرداری پر تنقید سے قبل گریبان میں جھانکیں، سیاست پر صرف شریف خاندان کا حق نہیں، عوام نے نوازشریف کو بہت پہلے مستردکردیا ،انہوں نے کہاکہ، پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے دلوںمیں بستی ہے ، یہ جماعت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ،ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے اور عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے ، عوام ن لیگ کو مسترد کرچکے ہیں، نوازشریف اور عمران خان نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا، عام انتخاب میں یہ دونوں شکست کھا جائیں گے اور پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرے گی ۔
نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی آصف زرداری پر تنقید سے قبل عمران گریبان میں جھانگیں: نرگس فیض
Jul 08, 2018