انتخابات کیلئے احتساب میں نرمی ناقابل فہم ہے: ناصر اقبال خان

Jul 08, 2018

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، محمدسعید کھوکھر، محمدرضاایڈووکیٹ اور سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ انتخاب کیلئے احتساب میں نرمی ناقابل فہم ہے،حالیہ اعلان واپس لیاجائے۔کسی بھی بدعنوان کامقام منتخب ایوان نہیں بلکہ زندان ہوتاہے،کرپشن روکنے کیلئے چوروں کاراستہ روکناہوگا۔انتخابات میں عجلت مناسب نہیں،بے رحم احتساب تک انتخاب ملتوی کردیاجائے۔نیب حکام نے چوروں کوالیکشن تک تحقیقات سے استثنیٰ د یاجس پرعوام میں غم وغصہ اور اضطراب پیداہونافطری امر ہے۔

مزیدخبریں