لاہور(خبر نگار) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ ڈی سی لاہور نے بچوں کو قطرے پینے کے نشان کی مارکنگ بھی کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا کہ شہر کی 79ہائی رسک یونین کونسلز میں پیر کے روز پولیو مہم کاباقاعدہ آغاز کیا جائے گا اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرارپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کر یں گے اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر اے سی (سٹی) نے ملتان روڈ، سکیم موڑ،لکشمی چوک اور سمن آبادمیں پبلشرز اور پرنٹرز کے چھاپہ خانوں کی چیکنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں: انوار الحق
Jul 08, 2018