لاہور (خبر نگار) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضاؤں میں تبدیلی کا سہرا چیف جسٹس ثاقب نثار کے سر ہے پاکستان کی عدلیہ بے باک فیصلے کر رہی ہے یہ ایک خوش آئندہ بات ہے اس سے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہو گی تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو نیب کورٹ کی طرف سے سزا سنانا قابل تحسین ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس سے پہلے ہم کس دور سے گزر رہے تھے ماضی میں سیاستدانوں اور حکمرانوں کے جرائم کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا تھا اب فضائیں تبدیل ہو چکی ہیں مجھے امید ہے کہ پاکستانی معاشرہ اس صحت مند راہ کی طرف گامزن رہے گا۔
ملک میں تبدیلی کا سہرا چیف جسٹس کے سر ہے: ڈاکٹر مبشر حسن
Jul 08, 2018