پانامہ لیکس میں458افراد کانام شامل انتقام کا نشانہ صرف ایک خاندان کو بنایا جارہا ہے،شاہد محمود

ملتان(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبرصوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں 458افراد کا نام شامل تھا مگر احتساب کے نام پر صرف ایک خاندان کونشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاناما سے شروع ہونیوالی کہانی بتارہی ہے کہ کوئی سازش ہورہی ہے تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر عوام خوش نہیں اس فیصلے کے باوجود مسلم لیگ ن نے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا اور میدان میں کھڑی ہے ۔شاہد محمود خان نے کہا کہ نواز شریف کی طاقت عوام ہے جو 25جولائی کو بیلٹ کے ذریعے فیصلہ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن