ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا دورہ دوآبہ فلڈ بند بریچنگ پوائنٹ کا جائزہ

مظفرگڑھ (نامہ نگار) متوقع سیلاب کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے دوآبہ فلڈ بند کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلڈ بند کے بریچنگ پوائنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرارشادالحق،کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے عرفان سیال، ایکسیئن ایریگیشن اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم کا کہنا تھاکہ سیلاب کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوآبہ فلڈ بریچنگ پوائنٹ کے دورے کا مقصد متوقع سیلاب کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...