منی بیگم کی گائیکی انسانی جذبات میں لگن پیدا کرتی ہے: توقیر ناصر

Jul 08, 2018

لاہور(کلچرل رپورٹر) بیتے دنوں کی یاد میں, منی بیگم کے ساتھ کے ایک شام کے عنوان سے منعقدہ غزل گائیکی کے پروگرام میں چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے کہا کہ پاکستان نے غزل گائیکی میں بڑا نام کمایا ہے ۔منی بیگم کی گائیکی انسانی جذبات میں لگن اور تڑپ کا مثبت تلاطم پیدا کرتی ہے۔ان کی مدھر اور سریلی آواز حسن سماعت کا باعث ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطاء محمد خان نے کہا کہ ادب و ثقافت کے فروغ کے حوالے سے الحمراء کے ہر پروگرام کو عوامی مقبولیت حاصل ہے, ہم عوام کے لئے فنون لطیفہ کی ہر صنف سے تواتر کے ساتھ ثقافتی پروگرام پیش کر رہے ہیں جن سے مثبت اور نیک خیالات معاشرے میں منتقل ہوتے ہیں,یہی امر سماجی آسودگی کا باعث ہے.ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے منی بیگم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینے کے دم سے ہی اصل گانا گایا جاتا ہے, سینے کی آواز دیرپا ہوتی ہے یہی خوبی منی بیگم کی گائیکی کو امتیاز بخشتی ہے۔

مزیدخبریں