انگلینڈ نے بھارت کو دوسرا ٹی 20میچ ہرا کر سیریز برابر کر دی

کارڈف(سپورٹس ڈیسک )دوسرے ٹی 20میں انگلینڈ نے بھارت کو 6وکٹوں سے شکست دے کر3میچوں کی سیریز1-1 سے برابر کردی۔کپتان ویرات کوہلی 47اور سریش رائنا 27رنزبنانے میں کامیاب رہے ، مہیندرسنگھ دھونی نے 32رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،دھونی نے 500انٹرنیشنل میچ بھی پورے کرلئے‘بھارتی ٹیم نے پانچ وکٹوں پر 148رنز بنائے۔ انگلینڈ نے ہدف 4وکٹوں پرحاصل کرلیا۔الیکس ہیلزنے 41گیندوں پر58رنزبناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،جونی بریسٹو نے 28سکور کئے۔ اومیش یادو نے دووکٹیں حاصل کیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...