بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بے قابو جن

Jul 08, 2019

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کو جو سبز باغ دکھائے تھے، وہ سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ روز بہ روز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ روز بروز اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مہنگائی ک اس بڑھتے ہوئے طوفان کی وجہ سے روز مرہ کی تمام اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ باقی رہتی کسر پٹرول اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرائے بڑھا دیئے ہیں۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جو کہ عوام کیلئے انتہائی پریشان کن بات ہے۔ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بلکہ ناممکن بنا دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پائے تاکہ عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔ (اقراء پرویز، لاہور)

مزیدخبریں