جب بدعنوانی کو ایوارڈ، دیانداری ذات کی قربانی ہو، ہمیں ایسے وقت میں حکومت ملی: عمران

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی صورتحال پرروسی مصنفہ اینی رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب بدعنوانی کو ایوارڈ اور دیانت داری ذات کی قربانی ہو، جب قانون بھی ان کو تحفظ دیتا ہو، جب پیسہ ان کے پاس ہو، جو بہتری کے بجائے مفاد کیلئے کام کرتے ہوں، جب کوئی شے بنانے کیلئے ان سے اجازت لینی پڑے جو خود کچھ نہ بناتے ہوں۔ وزیراعظم نے لکھا کہ اینی رینڈ نے 60 سال قبل جو لکھا وہ آج بھی حسب حال ہے، ایسے ہی وقت میں تحریک انصاف کو حکومت کی بھاگ دوڑسنبھالنا پڑی۔ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں میں سے غربت کے خاتمہ کے پروگرام کا آغاز میرے لئے باعث مسرت ہے۔ ٹارگٹڈ فنانسز اور وسائل و تربیت کی فراہمی کے ذریعے ملک کے پسماندہ ترین طبقے کے لاکھوں افراد کو غربت کی دلدل سے نکالنا اس کا بنیادی مقصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن