لاہور(نمائندہ سپورٹس ) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر ایسوسی ایشن غلام محمد خان ہوا جس میں امجد علی خان ،عبدالناصر ،طارق حسین ،زاہد ملک ،اشرف یحییٰ ،فواد علی خان ،عامر شریف ،ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلے کئے گئے جس کے مطابق ممبا سکواڈ باسکٹ بال کلب پر نظم و ضبط کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر 6ماہ کی پابندی اُن کے3کھلاڑیوں سعد خان ،نعمان اعوان اور دینوکا اور کوچ عدنان احمد پر ایک سال تک باسکٹ بال کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں حصیہ لینے پر پابندی (جس کا اطلاق فیڈریشن کی ا یونٹس پر بھی ہوگا )عائد کردی گئی ہے جبکہ کوچ ظفر اقبال پر بھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر6ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔اجلاس میں آئندہ کے 6ماہ کے ایونٹس کی انعقاد کی منطوری دی گئی ۔