لاہور(نامہ نگار)موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔ڈی آ ئی جی محبوب اسلم کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ نے ٹریننگ کالج میں افسران کی تربیت کے لئے جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب کا افتتاح کیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آ ئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ وائرلیس کمیونیکیشن پولیس افسران کی تربیت کا ناگزیر جزو ہے ۔ موثر وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم سے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کو بہترین انداز سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ بر وقت اور درست معلومات کی فراہمی سے روڈ یوزرز کو فوری مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب میں افسران وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم میں مہارت حاصل کرکے فیلڈ میں جا کر بہترین طریقے سے خدمات سر انجام دے سکیں گے۔