تھائی لینڈ میں ہارر فلم دیکھتے ایک شخص ہلاک

کھٹمنڈو (نیٹ نیوز) ویسے تو بہت زیادہ ہارر فلمیں دیکھنا کمزور دل حضرات کے بس کی بات نہیں ہوتیں، مگر تھائی لینڈ میں تو ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم اینابیل کمز ہوم کو سنیما میں دیکھتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ 77 سالہ شخص برطانیہ سے تعلق رکھتا تھا اور تعطیلات منانے کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھا اور حیران کن طور پر جب یہ شخص ہلاک ہوا تو اس کے ارگرد کسی کو بھی اس کا علم نہیں ہوسکا۔ جب فلم ختم ہونے کے بعد سنیما کی لائٹس آن کی گئیں، تو اس وقت ہلاک ہونے والے شخص کے برابر میں بیٹھی خاتون کو کسی گڑبڑ کا احساس ہوا۔

ای پیپر دی نیشن