لیبیا میں مہاجرین کے مرکزپر فضائی حملہ، پوپ فرانسِس کی جانب سے مذمت

Jul 08, 2019

ارجنٹینا(انٹرنیشنل ڈیسک)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے لیبیا میں تارکین وطن کے ایک مرکز پر ہوئے فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔ چند روز قبل اس حملے میں پچاس سے زائد تارکین وطن مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس انداز کے سنجیدہ واقعات کو برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کو لیبیا میں انسانی بنیادوں پر مدد کے تحت محفوظ راستہ مہیا کیا جائے۔

مزیدخبریں