کوئٹہ سے عازمین حج کولیکرپہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ

کوئٹہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کل رات ڈیڑھ سوعازمین حج کولیکرپہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔

دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیرزبیدہ جلال اورمذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیرنے عازمین حج کورخصت کیا۔بلوچستان سے پینتیس پروازوں کے ذریعے مجموعی طورپرنوہزارنوسوپچاس عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایاجائے گا۔کوئٹہ سے حج پروازوں کاسلسلہ اگلے مہینے کی دوتاریخ تک جاری رہے گا۔

ادھرمذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے کہاہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت چونتیس حج پروازوں کے ذریعے آٹھ ہزارایک سوانیس عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔وہ مدینہ منورہ میں آٹھ روز قیام کریں گے اورپھرمکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔وزارت کے ترجمان نے کہاکہ عازمین حج کے لئے حرم شریف کے قریب مرکزیہ کے علاقے میں رہائشگاہیں حاصل کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن