حج مشن جاری‘ مدینہ منورہ پہنچنے والے حجاج کی تعداد 8117 ہو گئی

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پاکستان سے حجاج کرام کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مدینہ منورہ پہنچنے والے حجاج کی تعداد8117 ہوگئی ہے جبکہ ابھی تک سامان گمشدگی کی ایک رپورٹ کا اندراج ہوا ہے جس کو تلاش کر کے حاجی کو پہنچا دیا گیا ہے۔ شعبہ آمدورفت میں مدینہ پہنچنے والے تمام حجاج کی معلومات‘ کمرہ نمبر اور بلڈنگ الاٹ کی جاتی ہے اس کو کمپیوٹرائز کر دیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر حج طارق محمود رحمانی خود تمام عمارتوں کا حجاج کی آمد سے قبل جائزہ لیتے ہیں بلکہ حجاج کو بسوں سے اترنے‘ ٹھہرانے کی مانیٹرنگ بھی کرتے ہیں۔ حجاج کرام نے کھانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ کھانا معیاری ہوتا ہے اور تمام حجاج کرام بحفاظت اور عبادات میں مشغول ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...