پشاور(نیٹ نیوز) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر جاری کام کے دوران لوہے کی بھاری پلیٹیں پل سے ٹوٹ کر نیچے گزرتی ہوئی گاڑی پر جاگریں۔ لوہے کی پلیٹیں گرنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔یاد رہے کہ پشاور میٹرو بس کا منصوبہ سابقہ وزیراعلیٰ و موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے جب کہ اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں بھی 5 بار توسیع ہوچکی ہے۔
پشاور: بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں، ڈرائیور محفوظ رہا
Jul 08, 2019