ملتان (کرائم رپورٹر)واسا آفس میں تعینات چوکیدار نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو تحریری درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران نامی کانسٹیبل جوکہ تھانہ پرانی کوتوالی میں تعینات ہے نے اپنے ساتھیوں سمیت رات ایک بجے کے قریب واسا دفتر شمس آباد کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے بد تمیزی شروع کردی اور کہا کہ ہمیں اندر بیٹھ کر شراب پینے دو واسا اہلکاروں نے 15 پر کال کی پولیس نے اپنے پیٹی بھایئوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے انہیں چھوڑ دیا ۔