انگلینڈ کیخلاف سیریز،قومی ٹیم نے پریکٹس میچ کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی

Jul 08, 2020

لندن (آئی این پی) انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے 2 روزہ پریکٹس میچ کے بعد ووسٹر شائر میں قومی کھلاڑی پھر ٹریننگ میں اِن ایکشن ہو گئے، انگلش کرکٹ بورڈ نے تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا، کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے عمران خان اور کاشف بھٹی سمیت تین کھلاڑیوں کی(کل)مانچسٹر پہنچیں گے۔دورہ انگلینڈ کے دوران دو روزہ پریکٹس میچ کے بعد پھر 2 سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے گر سیکھیں گے، مصباح الحق کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا کڑا امتحان ہو گا۔کھلاڑی نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں پسینہ بہائیں گے۔

مزیدخبریں