پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)آٹا،چینی ،پھل ،سبزیاں و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت رواں ہفتہ میں دوگنا اضافہ ہو گیا مہنگائی کے اس سیلاب نے عوام کا اجیرن کر دیا ،تفصیلات کے مطابق حکومت اعلانات کے باوجود آٹا کا تھیلا 1000سے 1100روپے،چینی 85سے 90روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے گزشتہ ہفتہ آلو 20سے 50روپے کلو فروخت ہو رہے تھے جو کہ اب 100اور 110روپے فی کلو ،20سے 30روپے کدو اب 100روپے کلو ،بھنڈی 100روپے کلو،ٹماٹر 110روپے کلو،کریلے 80روپے،پیاز 60روپے،دال ماش 300روپے،کالے چنے 100روپے کلو اس طرح تمام دالیں گزشتہ ہفتہ کی نسبت دوگنا نرخ پر فروخت ہو رہی ہیں صارف اور دوکاندار ے درمیان اس مہنگائی کی وجہ سے اکثر تکرا ر ہوتی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف کاغذ ی کاروائی تک محدود ہیں عملی طور پر وہ غیر فعال ہو چکی ہیں عوام نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔