لاہور( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے منصورہ میں جماعت اسلامی کی منصوبہ عمل پر عملدرآمد کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں ایک خلا موجود ہے۔ حکومتی حلقوں کی جانب سے مائنس ون ، ٹو ، تھری کی باتیں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت غیر یقینی کاشکار ہے اور حکومتی صفیں بکھر نے والی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس خلا کو صرف جماعت اسلامی پر کر سکتی ہے۔