صفدرآباد (نامہ نگار)پولیس نے منشیات کے سمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ 2 افراد سے 12 کلو چرس اور 5 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے قلعہ میر زماں کے قریب ناکہ لگا کر منشیات کے دو سمگلر گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 12کلو چرس اور 5 کلو افیون برآمد کر لی ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔