نارنگ منڈی(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چوہدری صابر حسین بھلہ نے کہا ہے کہ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب آمر نے ذاتی مفادات کیلئے آئینی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر پاکستان کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا انہوں نے نارنگ منڈی آمد پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوںنے گیارہ سالہ ڈکٹیٹر شپ کے دور میں بے پناہ قربانیاں دیں۔