میرافلیٹ قرنطینہ سینٹر نہیںویئر ہاوس ہے، حسن کھوکھر

Jul 08, 2020

اسلام آباد ( وقائع نگار) کاروباری شخصیت حسن کھوکھر نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ان کے فلیٹ واقع جی الیون تھری میںانتظامیہ نے تھانہ عملہ کے ساتھ ریڈ کیا اور ایک حاکم نامی ملازم کو گرفتار کیاہے انہیں کسی نے غلط اطلاع دی کہ انہوں نے وہاں قرنطینہ سینٹر بنایا ہوا ہے جبکہ یہ فلیٹ انہوں نے اپنے ملازمین کے لیے اور کاروباری ضرورت کے لیے کرایہ پر لے رکھا ہے کورونا وائرس آنے کے بعد جو ملازم گاوں سے واپس آتا ہے وہ اس کو اس فلیٹ میں رکھتے ہیں اور ان کا قابل اعتماد لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرواتے ہیں اس کے بعد ان ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے ان کے پاس ٹیسٹ کی رسیدیں موجود ہیں حسن کھوکھر نے بتایا کہ ہسپتالوں کے حالات ہم سب کو معلوم ہیں وہ خود اپنی ذاتی حیثیت میں استطاعت رکھتے ہیں اور یہ ان کا قانونی حق ہے کہ ملازمین کا خیال رکھیں یہ فلیٹ کوئی کورونا کے ٹیسٹ کا اڈہ نہیں ان کا اپنا ویئر ہاوس ہے اور یہاں کچھ بھی غیر قانونی سرگرمیوں کا عمل دخل ہرگز نہیںہے وہ آج عدالت سے بھی رجوع کر رہے ہیں انہیں یقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گاانہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر اس بات کی اجازت موجود ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ اپنے گھر بھی کروائے جا سکتے ہیں راولپنڈی اسلام آباد کے پرائیوٹ ہسپتال اور مختلف لیبارٹریز یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں انہوں نے وزیر داخلہ اورکمشنر اسلام آباد سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں