ڈاؤلینس نے ریفریجریٹرز کی نئی سیریز متعارف کرادی

کراچی(کامرس ڈیسک ) پاکستان میں جدید ہوم اپلائنسز کے ممتاز مینوفیکچرر، ڈاؤلینس نے جدید ترین ریفریجریٹرز کی سیریز متعارف کرا کے اپنی ریفریجریٹرز کی رینج کو مزید خوبیوں سے بھر دیا ہے۔یہ نئی مصنوعات ’’قدرت سے متاثر جدت (Innovation Inspired by Nature) ‘‘ کا اظہار کرتی ہیں۔یورپی معیار کو آگے بڑھاتے ہوئے، ڈاؤلینس پاکستان میں پہلا برانڈہے جس نے یہ ناقابل یقین ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو خوراک کے اضافی تحفظ کے لیے انقلابی خوبیوں کا وعدہ کرتی ہے اور اس کی مددسے دیگر جدید فنکشنز بھی پیش کرتی ہے۔جیسا کہ ہر گھر کے طرز زندگی میں مصروفیت بڑھتی جار ہی ہے، خوراک کا تحفظ، روزانہ کی غذائیت اور خوراک کا زیاں کے بارے میں بھی معاشرے میں فکر بڑھتی جا رہی ہے۔اس سیریز میں متعدد اہم فیچرز شامل ہیں جن میں’’نیچر-لاک ٹیکنالوجی(Nature-Lock Technology) ‘‘ اس سیریز کی ہیرو ٹیکنالوجی ہے جو خوراک کو 20دن تک تازہ رکھنے کی ضمانت دیتی ہے۔ اس کا جدید کور ڈیزائن ایک اہم جزو ہے جو (crisper) کرسپرکمپارٹمنٹ میںبھی نمی کی آئیڈیل سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتاہے ۔ اِن ریفریجریٹرز میں IoT کنیکٹویٹی ،Fi-Wi کنٹرول اور SYNC ایپ جیسے فیچرز بھی موجود ہیں جو صارفین کو سفر کے دوران یا دنیا میں کہیں سے بھی آپریٹ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔توانائی میں نمایاں بچت اور ساتھ ہی زیادہ پائیداری اور محفوظ تر ماحول کے باعث، ان نئی مصنوعات کی انرجی ریٹنگA++ ہے جو توانائی میں 55 فیصدسالانہ بچت دیتی ہے۔اِن مصنوعات کی کم وولٹیج پر کام کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اب وولٹیج اسٹیبلائزر کی ضرورت بھی نہیں۔مزید برآں،اس سیریز کاایک اور اہم فیچر ’’وٹامن فریش ٹیکنالوجی (Vitamin Fresh Technology) ‘‘ ہے جو ایک منفرد فیچر ہے اور قدرتی سورج کے سائیکل سے متاثر ہو کر بنایا گیاہے۔ یہ ٹیکنالوجی پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن اے اور سی کو اُن کی زیادہ سے زیادہ سطح پر محفوظ رکھتی ہے جو فی الحقیقت صحت اور خوراک کی غذائیت کو محفوظ رکھتے ہیں۔لہٰذا’وٹامن فریش ٹیکنالوجی ‘نہ صرف قوت مزاحمت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے بلکہ یہ پھلوں اور سبزیوں کو بالکل اُسی طرح تازہ رکھتی ہے جیسا کہ آج ہی فارم سے لایا گیا ہے۔روشنی کی تبدیل ہوتی ہوئی پاور کے ملاپ سے پھل اور سبزیاں وٹامنز کے تحفظ کے قدرتی عمل سے گزرتے ہیں جس سے صحت بخش غذا میں مدد ملتی ہے۔ مارکیٹ میں یہ پیشرفت، آئندہ نسلوں کو صحت بخش زندگی گزارنے اور اپنے تمام صارفین کو بہترزندگی تک رسائی کے لیے ڈاؤلینس کا مشن حاصل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔اس نئی سیریز کے حوالے سے ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈمارکیٹنگ، سید حسن جمیل نے کہا:’’ہماری جدید مصنوعات ریسرچ اور مارکیٹ سے آگاہی پر مبنی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوراک کے تحفظ کے معاملے میں عوام اب اور بھی سمجھدار ہو گئی ہے۔ لہٰذا ہمارے بہت سے صارفین خوراک کا زیاں روکنے کے لیے سمجھداری سے اقدامات کر رہے ہیں۔ چنانچہ، ڈاؤلینس نے اپنی مصنوعات کی خصوصی رینج تیار کی ہے جو ان ریفریجریٹرز میں رکھے گئے پھلوں کی nutritional value) ( غذائی اہمیت کو کئی ہفتوں تک برقرار رکھتی ہے۔‘‘

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...