مائڈس سیفٹی نے کورونا فنڈ میں 2.5 ملین دستانے عطیہ کردیے

Jul 08, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر) مائڈس سیفٹی نے موجودہ مشکل حالات میںفرنٹ لائن ورکرز کی صحت اور تحفظ کے حوالے سے ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو 2.5 ملین میڈیکل دستانے عطیہ کئے ہیں۔ یہ اقدام کورونا وائرس جس نے پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے شعبے کو مفلوج کردیا ہے، سے نمٹنے کی قومی کوششوں میں معاونت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ ان کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے حسین قسّام، سی ای او، مائڈس سیفٹی نے کہا ’’ جنوبی اور شمالی پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کیلئے ڈسپوزیبل دستانوں کے دو کنٹینرز مائڈس سیٖفٹی پاکستان کے حکام کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حوالے کیے گئے۔یہ اقدام کمپنی کی طرف سے کاپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ہماری متعدد سرگرمیوں میں ایک اضافہ ہے جس میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور انڈس ہسپتال کو عطیات بھی شامل ہیں۔انہوں نے کمپنی کی طرف سے اٹھائے گئے اضافی سیفٹی اقدمامات کو اجاگر کیا۔ ’’ دنیا بھر کے ورکرز کے ہاتھوں کو محفوظ بنانے کے ہمارے عزم کے تحت ہم پرسنل پروٹیکیٹو اکیوپمنٹ ( PPE) کے معروف عالمی برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے مسلسل معیار، جدید سلوشنز اور ہاتھوں کے تحفظ کیلئے مصنوعات کی وسیع رینج کی فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ کمپنی دنیا بھر کے صارفین کیلئے ضروری سیفٹی مصنوعات اور PPEs کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔ ہم وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی وزارتوں کی طرف سے مرتب کردہ سٹریٹجی روڈ مپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم کمپنی میں لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں اور کمپنی کی طرف سے اٹھائے گئے پائیدار اقدامات کی بدولت ہمارے شراکت داراچھی شہرت رکھتے ہیں ۔ یہ اقدامات معاشروں، ہیلتھ کیئر ، تعلیم اور فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہمارا یہ یقین ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ہمیں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔

مزیدخبریں