3 روزقبل دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی نعش برآمد

لاہور(نمائندہ خصوصی) 22 سالہ نوجوان 3 روزقبل دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔گزشتہ روز ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ہنجروال کے علاقہ دریائے روای سے ملی ، 22 سالہ نوجوان کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی اور وہ گجرات کا رہائشی تھا۔ ایدھی رضاکار سرفراز کی لاش کو پولیس کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن