ٹماٹر100 اور آلو 70 روپے کلو ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Jul 08, 2020

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) ٹماٹر کی قیمت سو اور آلو 70 روپے کلو ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی سپریم کورٹ میں وکیل ذولفقار احمد بھٹہ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ٹماٹر 100 روپے اور آلو 70 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے مڈل میں کسانوں سے یہ سبزیاں 15 سے 20 روپے کلو میں خریدتے ہیں پاکستان کے مختلف علاقوں میں یہی سبزیوں مختلف قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں ۔ عام فروٹ کی قیمت 150 سے 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں،درخواست میں کہا گیاہے کہ حکومت کی عوامی فلاح کی بجائے کرونا وائرس کے لیے غیر ملکی امداد دلچسپی ہے،اس لئے عدالت معاملہ پر مناسب احکامات جاری کریں۔درخواست میں حکومت کو پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں