لاہور(نیٹ نیوز)بھارتی حکومت نے وہاں پھنسے 82 پاکستانی شہریوں کی 9 جولائی کو واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر بھارت میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ مراسلے کے مطابق بھارتی ریاستوں نئی دہلی، مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، ہریانہ سمیت دیگر شہروں سے 82 پاکستانی شہری 9 جون کی صبح بھارت کے اٹاری بارڈر پہنچ جائیں گے۔ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ اٹاری سرحد خصوصی طور پر کھولی جائیگی۔ بھارت سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کا واپس پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ ہوگا اور انہیں کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔