اسلام آباد(آن لائن‘ این این آئی‘ نوائے وقت رپورٹ‘ وقائع نگار خصوصی‘خصوصی نمائندہ)پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 4ہزار 839 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 2لاکھ 36ہزار 344 متاثر ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے2ہزار 691نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 69افراد جاں کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار899افراد کرنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار572، خیبر پی کے ایک ہزار38، بلوچستان124، اسلام آباد140، آزادکشمیر 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کرونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 71 کرونا مریض ہسپتالوں اور 6 گھروں میں جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 41 اموات ہسپتالوں اور 5 گھروں میں ہوئیں۔ایک دن میں پنجاب میں 14 اموات ہسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 10 کرونا مریض ہسپتال اور ایک گھر پردم توڑگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں 3 اموات ہسپتالوں میں ہوئیں۔ بلوچستان میں ایک دن کے دوران ہسپتال ایک کرونا مریض جاں بحق ہوا۔گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہسپتال میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں اور آزادکشمیر میں کوئی بھی کرونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا۔سندھ میں کرونا متاثرین کی تعداد97ہزار626ہوگئی ہے جب کہ پنجاب82ہزار669، خیبرپختونخوا28ہزار681، بلوچستان10ہزار 841، اسلام آباد13ہزار557،گلگت ایک ہزار587 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار383 افراد متاثر ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ادھرکرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں پانچ لاکھ40 ہزار677 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 17 لاکھ 31ہزارسے زائد متاثر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 66لاکھ23 ہزارسے بڑھ گئی ۔ امریکہ میں کرونا سے30 لاکھ 40ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں۔گزشتہ24گھنٹوں میں امریکہ میں کرونا سے مزید351افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ32 ہزار سے زائد ہوگئیں۔ امریکہ میں ایک دن میں کرونا کے تقریباً 55ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ برازیل میں 16لاکھ 28ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید656 افراد ہلاک ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 65ہزار سے بڑھ گئی۔ روس میں کرونا سے 6لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 296 ہوگئی۔ بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 7لاکھ 20ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک دن میں 474افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 20ہزار ہوگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کووڈ-19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے جب کہ 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔دریں اثناء برازیل کے صدر جیزبولنیرو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید36افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،47کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ4کرونا کے مریض وفات پا گئے اور293نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے17کا تعلق مظفرآباد،02کا میرپور،09کا بھمبر،اور8کا کوٹلی سے ہے اورکرونا وائر س سے2افراد کی مظفرآباد جبکہ ایک کی کوٹلی اور ایک کی بھمبر میں وفات ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک18016 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے17964کے رزلٹ آچکے ہیں اور1419افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے788افراد صحت یاب ہو چکے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1614 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1388 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد تعداد 97626 ہوگئی ہے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں نے بتائی۔انہوں نے کہا ہلاکتوںکی تعداد 1614 ہوگئی جو 1.7 فیصد شرح اموات ہے۔پیرتک سندھ میںاموات کی شرح 1.6 فیصدرہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آگاہی اوربروقت علاج کے ذریعے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
کرونا، مزید 69 جاں بحق، امریکہ ایک دن میں 55 نئے کیسز، برازیلین صدر کا ٹیسٹ پازیٹو
Jul 08, 2020