عیدالاضحیٰ: سرکاری ملازمین کو تنخواہ پنشن 27 جولائی کو دینے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن27 جولائی کو ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن قبل ازقت 27 جولائی کو ہی ادا کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا، جولائی کی تنخواہ اور پنشن عیدالاضحیٰ کے باعث 27 جولائی کو ہی جاری کر دی جائے گی, اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...