تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر کے حکومت نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا‘ پنشنرز کا احتجاج

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنشنرز رانا ولایت علی، مہندی حسن طارق، جان محمد، سلیم اختر، نسیم اختر رانا، لئیق احمد قریشی، رانا اسلم ساغر، اور راجہ کوثر سعیدی و دیگر نے مشترکہ بیان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرکے حکومت نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا ہے اگر پینشنرز کی پینشن میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو پھر پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے لیے گئے ووٹ بھی واپس کرے۔ پینشنرز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کی جانب سے چلائی جانے والی تنخواہوں میں اضافہ کی احتجاجی تحریک میں جلد شامل ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن