واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے غیر ملکی طلبا کو ملک چھورنے کی ہدایت کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی کلاسز آن لائن ہیں تو وہ امریکہ سے چلے جائیں کیونکہ اگر تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز ہی جاری رکھیں گے تو طلبہ کو ملک میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔امریکی حکومت نے کہا ہے کہ جو احکامات پر عمل نہیں کریں گے انہیں ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔امریکی حکومت نے تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اعلان کے بعد غیر ملکی طلبا کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔امریکی حکومت کی جانب سے فیصلہ کورونا کی روک تھام کے باعث بھی کیا گیا۔امریکی حکومت کے فیصلے کے بعد طلبہ میں بے چینی پیدا ہو چکی ہے کیونکہ اب غیر ملکی طلبہ کو امریکہ چھوڑنا پڑے گا یا پھر کسی اور تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا ہو گا۔
آن لائن کلاسز: امریکی حکومت نے غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی
Jul 08, 2020