کرونا کے باعث سودا سلف کا خرچہ33 فیصد بڑھ گیا: گیلپ سروے

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی )کرونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی عوام کے بنیادی ضروریات پر اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق کرونا وبا کے دوران عوام کے سودا سلف کا خرچہ 33 فیصد بڑھ گیا ہے جب کہ دواں اور گھریلو صفائی کے سامان پر ہونے والے اخراجات میں بھی 32، 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق شہریوں کے ٹیلی فون اور موبائل فون پر خرچ میں بھی 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے دوران 16 فیصد پاکستانی اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اضافی آمدنی کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کو پچھلے 7 دنوں میں اخراجات پورے کرنے کے لیے گھر کی اشیا فروخت کرنا پڑیں؟۔ اس پر7 فیصد افراد کا جواب ہاں میں تھا جب کہ 93 فیصد افراد نے اس سے انکار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...