کراچی میں لوڈ شیڈنگ :پی ٹی آئی کا دھرنا جاری‘ کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

کراچی(نیٹ نیوز) تحریک انصاف صوبہ سندھ کی قیادت نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا دھرنے سے خطاب میں جو تاریں اتاری گئیں، ان کا وزن کتنا تھا وہ کس ریٹ میں بِکیں؟۔ جب تک کے الیکٹرک مثبت جواب تحریر میں نہیں دے گا تب تک ہم یہاں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے اور چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ دھرنے میں عامر لیاقت نے عمر ایوب پر تنقید کی دھرنے میں نصرت سحر‘ راجہ اظہر‘ شاہنواز جدونے ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...