پاک افغان فرینڈشپ گروپ کا پہلا اجلاس آج

Jul 08, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔ پاکستان ایگزیکٹو کمیٹی افتتاحی اجلاس کی میزبانی کرے گی۔ اجلاس میں ممبرز وفاقی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ اجلاس پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔ پاک افغان پارلیمانی دوستی گروپ کا قیام 24 مارچ 2005 ء کو عمل میں لایا گیا تھا۔ دریں اثناء افغان حکومت نے آئندہ پیر کو کابل میں اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستان‘ بھارت‘ چین‘ ایران‘ روس سمیت 19 ممالک کے نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ بین الافغان مذاکرات کے متعلق تجاویز دے سکیں۔

مزیدخبریں