ٹاٹے پور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ ملتان کی مٹی سے بے وفائی نہیں کرنے دینگے ملتان کوجنوبی پنجاب کادارالخلافہ ہوناچاہیے بہاولپور میں چیف سیکرٹری کے دفتر کی جگہ تک نہیں ملتان میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ موٹروے ودیگر ادارے موجودہیں اب ملتان دھرتی کاآدھاحصہ کاٹ کر بہاولپور کو دینا ناانصافی ہے میرے اوپر ملتان کی دھرتی کاقرض ہے جن کونبھانے کی بھرپور کوشش کرونگا ان خیالات اظہار انہوں نے نوا ئے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی احمد حسین ڈیہڑ نے مزید کہاکہ الیکشن 2018میں ملتان کی عوام سے یہ وعدہ تھا کہ پی ٹی آئی ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائوگی جس کا دارالحکومت ملتان ہی ہوگا اس وعدے پر ملتان کی عوام نے پی ٹی آئی کو مکمل کلین سویپ کرایا میانوالی میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ نہ کرسکی انہوں نے کہا کہ جس طرح ملتان کے تمام انتظامی سرکاری غیرسرکاری وپارٹی عہدے مخدوم شاہ محمود قریشی کے حلقے کودیے جارہے ہیں اور ضلعی کارپوریشن فنڈذ بھی ان کے حلقے کودیے جارہے ہیں افسوس یہ ہے کہ کمیٹی فیڈرل لیول پر جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے بنائی گئی ہے اس وزیرخارجہ خود شامل ہوئے باقی ملتان کے ایم این ایز کودور رکھاگیا اسی طرح صوبہ بنانے کیلیے قائم فیڈرل کمیٹی میں بھی ملتان سے کسی ایم این اے کو شامل نہیں ہونے دیاگیا ملک احمدحسین ڈیہڑ نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو ملتان کی عوام نے اس لیے منتخب کیا کہ وہ جنوبی پنجاب کادارالخلافہ ملتان بنوائیں گے ۔