تُرک ذرائع ابلاغ کی لیبیا کے الجفرہ فوجی اڈے پر بمباری کی تردید

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے لیبیا میں نیشنل آرمی کے زیرکنٹرول الجفرہ فوجی اڈے پر قومی وفاق حکومت کی طرف سے کی گئی فضائی کارروائی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔قبل ازیں قومی وفاق حکومت ترجمان الاحرار ٹی وی چینل نے عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ قومی وفاق حکومت کے طیاروں نے الجفرہ گورنری کے سوکنہ قصبے میں قائم فوجی اڈے پر روسی ساختہ فوجی دفاعی نظام کو بمباری سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ترکی کے ذرائع ابلاغ نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ لیبیا کی نیشنل آرمی نے بھی قومی وفاق حکومت کے طیاروں کی بمباری کی تردید کی ہے۔ادھر ترکی کی حمایت یافتہ قومی وفاق حکومت نے سرت شہر کی طرف پیش قدمی شروع کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن