ائیرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی چیف ایگزیکٹو پی آئی اے رہیں گے

اسلام آباد:   وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ایئر مارشل ارشد ملک کو چیف ایگزیکٹو پی آئی اے تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی ہے۔

انھیں 3 سال کیلئے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔ اب ایئر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو ایئر فورس سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی بقیہ پریڈ کنٹریکٹ پر اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔جس میں جعلی اور مشکوک ڈگریوں کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایسے پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن