عدلیہ علی حیدر زیدی کے اٹھائے جانے والے سوالات، ثبوتوں کا جائزہ لے: فواد چوہدری

Jul 08, 2020 | 10:56

ویب ڈیسک
عدلیہ علی حیدر زیدی کے اٹھائے جانے والے سوالات، ثبوتوں کا جائزہ لے: فواد چوہدری
عدلیہ علی حیدر زیدی کے اٹھائے جانے والے سوالات، ثبوتوں کا جائزہ لے: فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عدلیہ سے علی حیدر زیدی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور ثبوتوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف کہ وہ تو عذیر بلوچ اور نثار مورائی کو جانتے ہی نہیں بہت کمزرو ہے۔ علی حیدر زیدی نے نہ صرف سنجیدہ سوالات اٹھائے بلکہ ثبوت کے طور پر جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کیں۔ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں۔ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

مزیدخبریں