عالمی مسائل پر عرب ملکوں اور چین کا نکتہ نظر یکساں ہے،عبدالرحمن الثانی

Jul 08, 2020

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ چین اور عرب دنیا کے درمیان تعاون میں فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ سر فہرست ہے۔ قطر کے نائب وزیراعظم گذشتہ روز چین عرب فورم کے نویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب ملکوں اور چین کے درمیان تعاون مشترکہ مفادات کی بنیاد ہے۔ عالمی مسائل پر عرب ملکوں اور چین کا نکتہ نظر یکساں ہے۔ چین کو عرب اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا اس وقت جن تبدیلیوں سے دوچار ہے ان کا تقاضا ہے کہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ چین نے فلسطینی عوام کے حق خود اختیاری کی مسلسل حمایت کی ہے تا کہ فلسطینی عوام کو اسرائیل کے ناجائز قبضے سے نجات دی جائے۔

مزیدخبریں