کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک‘ دستانے‘ حفاظتی لباس کی ڈرون کے ذریعے سپلائی

حال ہی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور وائرس سے بچنے کے لیے میکسیکن کمپنی نے ایک ڈرون سروس متعارف کرائی ہے جو اسپتالوں میں طبی سامان کی ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے۔ کسی بھی جگہ کو 90 فیصد تک کورونا وائرس سے پاک کرنیوالا ربورٹ تیار کورونا: گھروں میں موجود بچوں کو ڈرون کے ذریعے کتابوں کی فراہمی اس سروس کے ذریعے اسپتالوں میں ماسک، گلوز، سینیٹائزرز اور حفاظتی لباس کو ڈرون کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔میکسیکو میں میڈیکل ہیلتھ ورکرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا کہ انہیں حفاظتی لباس کی کمی کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ڈرون سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے کسی بھی اسپتال میں جلد از جلد چیزیں پہنچائی جارہی ہیں۔ڈرون سروس کا آغاز کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم ناصرف وقت کی بچت کرنا چاہتے تھے بلکہ انسانوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کیے بغیر ہی اسپتالوں میں میڈیکل سپلائز پہنچانا چاہتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن