ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد نے باور کرایا ہے کہ النہضہ ڈیم کے کام شروع کرنے اور اسے بھرنے کے عرصے کے حوالے سے مصر کے ساتھ ہمارا اختلاف افریقی کیمپ کے اندر ہی حل ہو جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم مصر کو کوئی ضرر نہیں پہنچائیں گے ، ہم ڈیم کو بھرنا شروع کر دیں گے تا کہ شدید بارشوں کے سیزن سے استفادہ کیا جا سکے۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہم مصر کو پانی سے محروم نہیں کریں گے اور جلد ہی ایک معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔