چینی خاتون اول کی جانب سے افریقہ میں انسداد کورونا وباءکے لئے حمایت واظہار ہمدردی

Jul 08, 2020 | 16:57

ویب ڈیسک

 چینی صدر کی اہلیہ پنگ لی یوان نے خاتون اول افریقہ ترقیاتی تنظیم کی موجودہ چیرپرسن،جمہوریہ کانگو کی خاتون اول سمیت دیگر افریقی خواتین رہنماﺅں کے نام ایک جوابی خط میں کورونا وباءسے نمٹنے میں افریقی ممالک کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور وبا کے خلاف جنگ میں افریقی عوام کے لیے حمایت و ہمدردی کا اظہار کیا۔چینی ریڈیو کے مطابق پنگ لی یوان نے کہا کہ ”اتحاد و تعاون“ وبا کو شکست دینے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، چینی حکومت ترقی کے لیے خاتون اول افریقہ ترقیاتی تنظیم کے ذریعے53 افریقی ممالک کی خواتین ،بچوں اور نوجوانوں کی امداد کے لیے عطیات کی صورت میں انسداد وبا کا سامان فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں