آسٹریلیا ،کورونا وائرس پھیلنے کے باعث اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی لگانے کا خواہاں ہے،وزیر اعظم اسکاٹ موریسن

 آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھےلنے کی وجہ سے اُ ن کا ملک ممکنہ طور پر بیرون ملک سے اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی لگانے کا خواہاں ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے ٹیلی میڈیا کانفرنس کے دوران کہاکہ کورونا وائرس کے کےسز میں اضافے کی وجہ سے ملک کے سب سے مصروف ترین رےاستوں وکٹوریہ اور نیو ساوتھ ویلز کے درمیان سرحد راتوں رات بند کردی گئی ہے ، ہمائرس پر مکمل طورپرقابو نہیں پا سکے لیکن اس پر ہمارا کنٹرول ہے کہ ہم کس طرح کے ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور سارا ملک جانتا ہے کہ ابھی آپ جو قربانی دے رہے ہیں وہ صرف آپ اور آپ کے اپنے کنبے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ وسیع تر آسٹریلیائی برادری کے لئے ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ وطن واپسی کی پروازوں کی تعداد میں کمی کرکے آسٹریلیائی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کی وطن واپسی میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن