سٹیٹ بنک کارقم کی موخر ادائیگی میں اس سال تیس ستمبر تک توسیع دینے کا فیصلہ

Jul 08, 2020 | 21:41

ویب ڈیسک

سٹیٹ بنک نے رقم کی موخر ادائیگی میں اس سال تیس ستمبر تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایک بیان میں سٹیٹ بنک نے کہاکہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے ھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور گھریلو صارفین کو نقد رقوم کی مسلسل ضرورت ہے ۔تاہم سٹیٹ بنک کاکہنا ہے کہ یہ سہولت صرف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز فنانسنگ ، کنزیومر فنانسنگ ہائوسنگ فنانس ، ایگری کلچر فنانس اور مائیکرو فنانسنگ کیلئے دستیاب ہوگی۔کارپوریٹس اورکمرشل برائوزرز کیلئے اس سہولت میں توسیع نہیں کی جارہی ۔

مزیدخبریں