کراچی ( بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل تیسرے دن بھی مندی کا رجحان غالب رہا او ر کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس سے گھٹ کر47200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی واقع ہوئی ،مندی کے باعث53.88فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کاروباری سرگرمیاں ٹریڈنگ کے دوران دبائو کا شکار رہیں اور کاروبا کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 98.24پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47346.16پوائنٹس سے کم ہو کر 47247.92 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح31.79پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19004.84پوائنٹس سے کم ہو کر18973.05پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32466.41پوائنٹس سے کم ہو کر32339.28پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں32ارب47 کروڑ50لاکھ13ہزار2109روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھر ب94 ارب15کروڑ74لاکھ38ہزار669روپے سے گھٹ کر82کھرب61ارب68کروڑ 24لاکھ 25ہزار 560روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو 14ارب روپے مالیت کے41کروڑ22لاکھ 3ہزار حصص کے سودے وہئے جبکہ منگل کو17ارب روپے مالیت کے 54کروڑ13لاکھ 7ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 172کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،222میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز لمیٹڈ 4 کروڑ 11لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ1لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ2لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ66لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ61لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں249.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9899.00روپے ہو گئی اسی طرح 145.14روپے کے اضافے سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت2080.39روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں245.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر15555.00روپے ہو گئی اسی طرح98.34روپے کی کمی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1321.65روپے پر آ گئی ۔
مسلسل تیسرے روز مندی ، نصف سے زائد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں
Jul 08, 2021