قصور (نمائندہ نوائے وقت) گرد ونواح میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ قصور کے نواح الہ آباد کے قریب نجی فلینگ سٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالہ، کوچ اور موٹر سائیکل کی ٹکر، دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مسافر کوچ سواریوں کے ساتھ قصور کو جا رہی تھی کہ نامعلوم ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گئی اور پیچھے سے آنیوالی موٹر سائیکل جس پر ذوہیب اور عمران سوار تھے کوچ سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجہ میں ذوہیب اور عمران موقع پر دم توڑ گئے۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔