کراچی: میٹرک سالانہ امتحانات، سائنس گروپ کا دوسرا ، آخری پرچہ بھی آئوٹ 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں میٹرک امتحانات جاری ہیں، دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔ دسویں جماعت سائنس گروپ کے اختیاری مضمون ریاضی کا پرچہ گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے تھا لیکن پندرہ منٹ پہلے ہی آوٹ ہوگیاتاہم میٹرک بورڈ پرچہ وقت پر شروع کرانے میں کامیاب ہوگیا۔اس حوالے سے پہلے پیپر میں کوتاہی برتنے والے 38 سی سی اوز کو معطل کیا گیا تھا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ نقل کے معاملے پر بھی کارروائی جاری ہے، ثابت ہوا تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ادھر لاڑکانہ میں نویں جماعت کے امتحانات میں بھی نقل عروج پر ہے، نویں جماعت کا کیمسٹری کا پیپر واٹس اپ پر دستیاب ہے۔ امیدوار سینٹروں کے اندر موبائل فونز اور گائیڈوں کی مدد سے نقل کرتے رہے۔نوشہروفیروز میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے، پیپر آؤٹ ہونا معمول، محراب پور میں نویں کلاس کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ نوابشاہ میں بھی نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...